با شا خان یونیورسٹی گزشتہ ہفتہ کے دہشت گردانہ حملے کے بعد پیر کے روز تھوڑی دیر کے لیے کھلی، تاہم انتظامیہ نے ایک میٹنگ کے بعد سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔
میٹنگ کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کی جس میں فیصلہ کیا
گیا کہ سکیورٹی کے مناسب بندوبست ہونے تک یونیورسٹی کے کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہ کی جائیں۔
یونیورسٹی کے ترجمان سعید خان نے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ نے ایف سی اہلکاروں اور شارپ شوٹر کی تعیناتی، اسلحہ لائسنس ی کی فراہمی، کیمپس کی دیواریں مزید اونچی کرنے اور سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کا مطالبہ کیا ہے